ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیزن 2022 ہوگا آخری : ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سیزن 2022 ہوگا آخری : ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Wed, 19 Jan 2022 21:05:55    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں ٹینس کی سنسنی کہلانے والی ثانیہ مرزا نے آخر کار ٹینس کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ بیان آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ڈبلز میچ ہارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیمز جیتنے والی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی یوکرینی کھلاڑی نادیہ کیچنک بدھ کو پہلے راؤنڈ میں اپنا میچ ہار گئ ہیں۔

ثانیہ مرزا وہ نام ہے جس نے ہندوستان میں ٹینس کو اس وقت مقبول بنایا جب ملک پر خاص طور پر کرکٹ اور سچن تندولکر کا بخار سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ثانیہ مرزا کی کامیابیوں نے ہندوستان کا پرچم لہرایا بلکہ نئی نسل خاص طور پر لڑکیوں میں ٹینس کا جنون پیدا کیا۔آج ثانیہ مرزا کو ہندوستانی ٹینس کی ایک ایسی اسٹار مانا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے کروڑوں عوام کو ٹینس کورٹ کے دیدار کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ جس کے سبب لوگوں نے ٹی وی کے سامنے بیٹھکر ٹینس مقابلوں کو دیکھا اور جیت کا جشن منایا۔

 ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ 2022 کے سیزن کے آخر تک کھیلنا چاہتی ہیں لیکن اس سے آگے کھیلنا بہت مشکل ہے۔

واضح رہے تین ماہ پہلے ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے۔

ان کی پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک سے شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں او ان دونوں کے بیٹے کا نام ازہان ملک مرزا ہے۔

ثانیہ مرزا ڈبلز میں سابق عالمی نمبر ون ہیں اور سنگلز میں اس کی کیریئر کی بہترین رینکنگ 27 تھی۔ وہ اس وقت دنیا میں 68ویں نمبر پر ہیں۔ مرزا، گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں، جنہوں نے ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کے ساتھ ڈبلز میں میجرز جیتا ہے۔ اس کا آخری سلام 2016 کے آسٹریلین اوپن میں مارٹینا ہنگس کے ساتھ آیا، جس کے ساتھ اس نے خواتین کے ڈبلز میں سب سے کامیاب جوڑی بنائی۔

ہندوستانی نے پچھلے کچھ سالوں میں ڈبلیو ٹی اے کے دورے پر اتنا باقاعدگی سے نہیں کھیلا ہے۔ ثانیہ مرزا پہلے 2018 میں زچگی کے وقفے کی وجہ سے اور پھر 2020 میں واپسی کے فوراً بعد وبائی بیماری کی وجہ سےکم کھیل سکیں۔ ۔

 ان کا آخری ٹائٹل ستمبر 2021 میں آیا تھا، جب اس نے اسے جیتا تھا۔ شوائی ژانگ کے ساتھ اوسٹراوا اوپن میں 43 ویں ڈبلز ٹرافی۔


Share: